رنبیر کپور جیسے لڑکے سے شادی کروں گی:امر خان

رنبیر کپور جیسے لڑکے سے  شادی کروں گی:امر خان

کراچی (شوبزڈیسک) اداکارہ امر خان نے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور جیسے شخص سے سے شادی کریں گی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران امر خان نے کہا کہ وہ اپنی فیلڈ کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پھر حالات سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں رنبیر کپور جیسے لڑکے کی تلاش ہے اور وہ ایسے ہی لڑکے سے شادی کریں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں