جویریہ سعود نے مریم نواز کے یونیفارم سٹائل کو کاپی کرلیا

جویریہ سعود نے مریم نواز کے یونیفارم سٹائل کو کاپی کرلیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یونیفارم سٹائل کو کاپی کرنے کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

 جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا کہ انہیں بھی وائرل ہونا ہے ، وہ بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کریں گی اور ایک دن وہ بھی ماڈل بنیں گی۔اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کا اشارہ مریم نواز کی طرف ہے ۔ان کی یونیفارم میں مریم نواز سٹائل کی تصاویر پر سوشل میڈیا پیجز نے ویڈیوز بھی بنائیں اور اداکارہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرح وائرل ہوگئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں