ہالی وڈ میں فلم کی پیش کش ٹھکرا دی:کترینہ کیف کا انکشاف

ہالی وڈ میں فلم کی پیش کش ٹھکرا دی:کترینہ کیف کا انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے حالات کی وجہ سے منع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ(ہالی وڈ میں کام کرنا)ہو گا، اور میرے خیال میں یہ میری زندگی کے باب میں ایک نیا اضافہ ہو گا۔کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ میں ہمیشہ شائقین کو ترجیح دیتی ہوں اور میں نے اپنے پورے کیریئر میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی کوشش کی ہے ۔اب مجھے لگتا ہے کہ یہ توازن تلاش کرنے کے حوالے سے ہے ، مجھے لگتا ہے کہ کون سی کہانی شائقین سے جڑے گی؟ اور میں اس وقت ذاتی طور پر اور بطور اداکارہ کس سے جڑی ہوں؟ کیا مجھے ترقی دے گا؟ کیا مجھے طمینان دے گا؟ یہ بالکل وہی ہے جو میں ابھی کرنا چاہتی ہوں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں