اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

اداکار سونو سود واٹس ایپ  اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سونو سود واٹس ایپ اکانٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے اپنا واٹس ایپ بلاک ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا۔

اداکار نے کہا کہ 36 گھنٹوں سے زیادہ ہوگئے میرا واٹس ایپ اکاؤنٹ کام نہیں کررہا۔ سینکڑوں ضرورت مند لوگ مدد کے حصول کیلئے کوشش کررہے ہوں گے ۔واضح رہے کہ سونو سود فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں