دوران شوٹنگ شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا، کیارا

دوران شوٹنگ شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا، کیارا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ کے دوران انہیں شاہد کپور کو تھپڑ مارنے کا دل کررہا تھا۔

ٹاک شور کافی ود کرن میں گفتگو کرتے ہوئے فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے دلچسپ لمحے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سین میں شاہد کپور کے جوتوں کو لیکر میکرز نے 8 گھنٹوں تک کا انتظار کروایا تھا، اتنا وقت صرف جوتوں کو دینے کے بعد مجھے ایک بار شاہد کو تھپڑ مارنے کا دل کیا اداکارہ کی بات سن کے کرن جوہر بھی ہنس پڑے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں