سعودی فلم ھجان عرب فلم ایوارڈز کی چھ کیٹیگریز کیلئے نامزد

سعودی فلم ھجان عرب فلم ایوارڈز  کی چھ کیٹیگریز کیلئے نامزد

ریاض (شوبزڈیسک ) مصر کے فلمساز ابوبکر شوقی کی ہدایت کاری میں سعودی عرب میں بننے والی فلم ھجان کو عرب فلموں کے آٹھویں ناقدین ایوارڈز میں چھ کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق بہترین فیچر فلم، بہترین سکرین پلے ، بہترین اداکار، بہترین موسیقی، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین ایڈیٹنگ کیٹیگریز کے مقابلوں میں فلم ھجان شامل ہے ۔یہ فلم مملکت کے کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر اثرا سنٹر اور مصری پروڈیوسر محمد حفظی کے فلم کلینک کی مشترکہ پروڈکشن ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں