کرشنا مکھرجی کا ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام

کرشنا مکھرجی کا ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھرجی نے سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں انتہائی برے وقت سے گزر رہی ہوں اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے مشکلات کا شکار ہوں۔ یہ سب کچھ تب شروع ہوا جب میں نے اپنا آخری شو شبھ شگن کرنا شروع کیا۔ یہ شو کرنا میرا زندگی کا بدترین فیصلہ تھا، کرشنا مکھرجی نے انکشاف کیا کہ پروڈکشن ہاؤس اور پروڈیوسر کندن سنگھ نے مجھے متعدد مرتبہ ہراساں کیا۔ پروڈکشن ہاؤس نے مجھے پورا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں