اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ‘‘جولی ایل ایل بی 3’’ کی شوٹنگ شروع

اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم ‘‘جولی ایل ایل بی 3’’ کی شوٹنگ شروع

ممبئی(شوبزڈیسک)بلاک بسٹر کامیڈی سیریز ‘‘جولی ایل ایل بی’’ کی تیسری فلم کیلئے اکشے کمار، ارشد وارثی اور سورابھ شکلا نے تیاریاں پکڑلیں۔

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ نئے کامیڈی بلاک بسٹر کیلئے تیار ہو جائیں۔ویڈیو میں اکشے کمار، ارشد وارثی اور سورابھ شکلا کو اپنے کرداروں میں دیکھا جاسکتا ہے ہیں۔ اداکار نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن لکھا اب اورجنل کون اور ڈپلیکیٹ کون، یہ تو پتہ نہیں لیکن یہ ایک مسرت سے بھرا ہوا سفر ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں