اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ باؤلر کا نام دیدیا

 اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ باؤلر کا نام دیدیا

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔ اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ باؤلر دوں گی۔ اداکارہ کا جواب سن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی روٹیلا نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔ میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے کرش بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ہاں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں