گردوں میں پتھری، کامیڈین بھارتی سنگھ کی سرجری ہو گی

گردوں میں پتھری، کامیڈین بھارتی سنگھ کی سرجری ہو گی

ممبئی(شوبز ڈیسک)نامور انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ گردوں میں پتھری کے باعث سرجری کے مراحل سے گزریں گی۔

کامیڈین نے اپنے تازہ ولاگ مداحوں کو بتایا کہ ان کے پیٹ میں درد ہوا اور وہ اسے تیزابیت سمجھیں لیکن میڈیکل ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ پتھری ہے۔ وہ ناقابل برداشت تکلیف میں مبتلا ہیں اور جو کچھ وہ کھاتی ہیں اس سے انہیں قے ہوجاتی ہے لیکن ٹیسٹ کروانے پر پتے میں پتھری کی تشخیص ہوئی۔ بھارتی سنگھ نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے گولا کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں