احمد علی بٹ کی ہیرامنڈی:دی ڈائمنڈ بازار پر تنقید

احمد علی بٹ کی ہیرامنڈی:دی ڈائمنڈ بازار پر تنقید

لاہور(شوبزڈیسک)معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار پر تنقید کی ہے۔

احمد علی بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار کا پوسٹر شیئر کیا جس پر سب سے پہلے انہوں نے سیریز کا نام تبدیل کیا۔ اداکار نے سیریز کے نام کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار سے کھیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار لکھا۔ انہوں نے سیریز کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ سیریز وژیلوز کی حیرت انگیز تباہی ہے۔ احمد علی بٹ کی یہ انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں پاکستانی اور بھارتی صارفین نے ایک ہوکر اداکار پر تنقید کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں