شاہ رخ کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کا اعلان

شاہ رخ کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کا اعلان

کولکتہ(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان سال 2023 کی مصروفیت کی تھکن اتارنے کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں ،اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ میں نے گزشتہ سال تینوں ایکشن فلمیں کیں جس کیلئے مجھے کافی محنت کرنی پڑی، میری نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی یا اگست میں ہونا تھا لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم جون میں ہی شوٹنگ کا آغاز کردیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں