تیری یاد آتی ہے ماں!سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی

تیری یاد آتی ہے ماں!سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43 ویں برسی پر جذباتی ہوگئے۔

 انسٹاگرام پر سنجے دت نے اپنی والدہ اور اداکارہ نرگس کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دکھ بھرا پیغام بھی جاری کیا اورانہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ ان تصاویر میں ان کی والدہ کے ساتھ گزری بچپن کی یادیں بھی موجود تھیں۔ اپنے پیغام میں سنجے دت نے والدہ کیلئے لکھا کہ تیری یاد آتی ہے ماں، اگرچہ تم یہاں نہیں ہو، تمہاری موجودگی ہمیں ہر لمحے محسوس ہوتی ہے ، ہم تمہیں اپنے دل اور یادوں میں بند رکھتے ہیں، تجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ماں۔ سنجے دت کی والدہ نرگس کو اب تک کی بہترین اداکاراں میں شمار کیا جاتا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں