امی کو بیٹے کی خواہش، میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں:اقرا عزیز

امی کو بیٹے کی خواہش، میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں:اقرا عزیز

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے پیدا ہونے پر خوش نہیں ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا انٹرویو سے لیا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اقرا عزیز نے بتایا کہ مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے انھیں (میری امی) کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انہوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں