نک جونس انفلوئنزا کا شکار مداحوں سے معافی مانگ لی

نک جونس انفلوئنزا کا شکار مداحوں سے معافی مانگ لی

ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف امریکی گلوکار و اداکار نک جونس نے انفلوئنزا اے کا شکار ہونے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے بعد ان کی کزن اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی طبیعت ناساز ہے ۔ حال ہی میں نک جونس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور سٹیج پرفارمنس نہ دینے پر ان سے معافی بھی مانگ لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں