اداکارہ رمشا خان بیوقوف بن گئیں

اداکارہ رمشا خان بیوقوف بن گئیں

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ اپریل میں بیوقوف بنی رہیں۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں ایک تصویر میں وہ افسردہ جبکہ دوسری تصویر میں خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

رمشا خان نے کیپشن میں بتایا کہ اپریل کے پورے ماہ وہ بیوقوف بنی رہی تھیں۔ انہوں نے پوسٹ میں مزید کچھ نہیں بتایا لیکن مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں