ہالی ووڈ اداکارکیون اسپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا

ہالی ووڈ اداکارکیون اسپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)مرتبہ آسکر جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق اداکار رواری کینن نے الزام عائد کیا ہے کہ کیون اسپیسی نے جون 2013 میں انہیں غلط طریقے سے ہاتھ لگایا تھا۔ 2013 میں رواری کینن 21 سال کے اور کیون اسپیسی 53 سال کے تھے ۔ کیون اسپیسی نے یہ الزام مسترد کر دیا ہے ۔ کیون سپیسی پر پہلے بھی امریکا اور برطانیہ سے کئی نوجوان اداکار، طلبہ اور تھیٹر ملازمین اسی قسم کے الزامات لگا چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں