صاحبہ کا لڑکیوں کو جلدکسی اچھے شخص سے شادی کرنیکا مشورہ

صاحبہ کا لڑکیوں کو جلدکسی اچھے شخص سے شادی کرنیکا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کرنے کے بجائے لڑکیوں کو جب ایک اچھا شخص مل جائے تو فورا شادی کر لینی چا ہئے ۔

صاحبہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ وقت اور عمر کے ساتھ انسان کی سوچ بدلتی ہے اور جب آپ کو ایک اچھا انسان مل جائے تو دیر نہیں کرنی چاہئے بلکہ شادی کر لینی چا ہئے ، آج بھی بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو بیٹھی کسی پرنس چارمنگ کا انتظار کر رہی ہیں۔ پر صاحبہ نے بتایا کہ جس وقت افضل ریمبو نے انہیں شادی کیلئے پرپوز کیا تو انہوں نے ان کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ اداکارہ صاحبہ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی کا فیصلہ اس وقت کیا جب کسی فلم سٹار کے کیریئر کیلئے شادی کرنا اچھا نہیں مانا جاتا۔ ان کی ہم عصر اداکارہ ریشم اور میرا ابھی تک سنگل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں