اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں کرتی:کرن حق

 اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا  پر لانا پسند نہیں کرتی:کرن حق

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ کرن حق نے کہا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں کرتی۔

 ایک انٹرویو میں کرن حق نے بتایا کہ میرے شوہر کو سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی شیئر کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور جو کام انہیں پسند نہیں اسے میں بھی کرنا پسند نہیں کرتی، سوشل میڈیا کا استعمال صرف اپنی شوٹنگ سے متعلق پوسٹ کیلئے کرتی ہوں۔ شوہر مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور جب میں اصرار کرتی ہوں اور اسے راضی کرنے کی کوشش کرتی ہوں تو وہ میری خوشی کیلئے ہار مان لیتے ہیں، ورنہ وہ نہیں چاہتے کہ میں کام کروں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں