زارا نورعباس بیٹی کی پیدائش پربے انتہاخوش ،ڈانس ویڈیو وائرل

زارا نورعباس بیٹی کی پیدائش پربے انتہاخوش ،ڈانس ویڈیو وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس جہاں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں وہ اپنے ڈانس کی وجہ سے بھی سب کی داد وصول کرتی ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہاں رواں سال 27 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’’ نورِ جہاں‘‘رکھا گیا ہے ۔حال ہی میں اداکار جوڑے کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ’’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘‘تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے بھی ڈانس کیا۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بالی ووڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں ان کے دوست احباب کو زارا نورعباس کو سراہتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ زارا نورعباس کا کہناہے کہ وہ بیٹی کی پیدائش پر بے انتہا خوش ہیں اوراپنے مداحوں کی بھی بے حد شکرگزار ہیں جو اس خوشی کوبہت سراہا رہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں