فیصل رحمن کی نظر میں شوبز میں سکینڈل بننا معمول کی بات

فیصل رحمن کی نظر میں شوبز میں سکینڈل بننا معمول کی بات

لاہور (شوبزڈیسک )سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ میں کم عمری میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گیا تھا ،جب میں نے اپنی پہلی فلم کی تھی تو اس وقت میری عمر 14سال تھی۔۔۔

میری بابرہ شریف کے ساتھ جوڑی بڑی مقبول ہوئی جبکہ اس کے علاوہ دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بھی کام کیا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں سکینڈل بننا معمول کی بات ہے ،جس وقت میں فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو کام کر رہا تھا تو بہت ساری اداکاراؤں کے ساتھ میری دوستیاں تھیں اس کو شوبز حلقوں کی طرف سے سکینڈل کا نام دیا جاتا رہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں