طلاق کے 15سال بعد جویریہ عباسی پھرہاتھ پیلے کرنے کو تیار

طلاق کے 15سال بعد جویریہ عباسی پھرہاتھ پیلے کرنے کو تیار

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی طرف اشارہ دے دیا۔جویریہ عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جویریہ عباسی نے انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے جوکہ بظاہر اُن کی منگنی کی انگوٹھی لگ رہی ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’’شروعات‘‘، اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سُنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے ۔ دوسری جانب معروف بلاگر پیج عرفانستان نے اپنی پوسٹ بتایا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں شمعون عباسی سے ہوئی ، اُن کے ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے اور 2009میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور اب 19سال بعد وہ پھر ہاتھ پیلے کرنے کوتیارہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں