کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر

کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کا بھارت میں سفیر مقرر کردیا گیا۔۔۔

کرینہ کپور خان سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ یونیسیف انڈیا سے 2014 سے منسلک ہیں ،اس سے قبل وہ یونیسیف بھارت کیلئے سیلیبریٹی ایڈووکیٹ کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ یونیسیف کیساتھ کام جاری رکھنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میں اپنی آواز اور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کمزور بچوں اور انکے حقوق کیلئے کوشش کروں گی ،ہربچے کو پوراحق ملنا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں