فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ ترقی کیلئے روڈ میپ تیارکریں :سائرہ نسیم

 فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ ترقی کیلئے روڈ میپ تیارکریں :سائرہ نسیم

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اس سے وابستہ تمام لوگوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چا ہئے اور جامع روڈ میپ تیار کر کے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔۔۔

فلم انڈسٹری کی تنزلی کے باعث گلوکار بھی اس کے منفی اثرات سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم سب اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ سائرہ نسیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت سمیت کسی نے بھی فلم انڈسٹری کے عروج سے زوال کی طرف آنے کے راستے میں بند باندھنے کی کوشش نہیں کی اور آج حالات سب کے سامنے ہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں