بھارت میں فنکار محبت نہیں دولت کیلئے شادی کرتے ہیں:نورا فتیحی

بھارت میں فنکار محبت نہیں دولت کیلئے شادی کرتے ہیں:نورا فتیحی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلمی رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کئی لوگ ایسے ہیں جن کے درمیان محبت نہیں لیکن وہ دولت کیلئے ایک دوسرے کیساتھ رہتے ہیں۔

نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہاکہ میں ایسے کئی جوڑوں کو جانتی ہوں جو شادی شدہ تو ہیں لیکن ان کے درمیان پیار و محبت پایا نہیں جاتا، وہ بس ایک دوسرے کیساتھ اس لئے شادی کر کے رہتے ہیں تاکہ اپنے پارٹنر کی دولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور دیگر لوگوں کیساتھ اثرو رسوخ بڑھا سکیں،میرے خیال یہ عمل ٹھیک نہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں