خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا:سلمان خان

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت  نہیں دوں گا:سلمان خان

دبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کو خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

دبئی میں اپنی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کے ساتھ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیزے کو خود سے متعلق کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔علیزے کا کہنا تھا کہ سلمان خان پر کتاب لکھی تو اس جیسی کوئی دوسری کتاب نہیں ہوگی۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ جتنا علیزے میرے بارے میں جانتی ہے میں نہیں چاہتا کہ یہ کتاب لکھے اور وہ بیسٹ سیلر نہ بننے ۔ واب سے تقریب کے شرکا نے لطف اٹھایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں