لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں:کرن ملک

لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل  قرار دیتے ہیں:کرن ملک

کراچی (شوبزڈیسک ) ماڈل و اداکارہ کرن ملک نے کہا ہے کہ انہیں ہر کوئی ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ جب انہیں شان شاہد نے اپنی فلم ضرار میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا تو سب نے ان پر تنقید کی اور ہر کوئی یہی کہتا رہا کہ انہیں ایک دم سے مرکزی کردار میں کیوں کاسٹ کیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ کرن ملک اور شان شاہد نے صرف ہوٹل میں ایک ساتھ بیٹھ کر کافی پی، جہاں ماڈل اداکار کو اچھی لگیں۔ اور پھر انہوں نے انہیں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ان کے کچھ غلط افراد سے تعلقات بھی رہے ، جس وجہ سے انہوں نے مشکلات کا بھی سامنا کیا لیکن اب وہ اپنی بیٹی سے محبت کرتی ہیں۔ انہیں اکثر کہا جاتا ہے کہ ان کی شکل انوشکا شرما سے کافی ملتی جلتی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں