امیتابھ بچن کے ہمشکل اداکار فیروز خان انتقال کرگئے

امیتابھ بچن کے ہمشکل اداکار  فیروز خان انتقال کرگئے

اتر پردیش(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ہمشکل اور کامیڈین اداکار فیروز خان دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔

فیروز خان ریاست اتر پردیش کے شہر بداؤں میں مقیم تھے جہاں 23 مئی کو اداکار کو دل کا دور پڑا، ہسپتال لے جانے پر معلوم ہوا کہ فیروز خان دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔فیروز خان مختلف شوز میں امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان، دلیپ کمار، دھرمیندر اور سنی دیول جیسے بڑے ستاروں کی بھی نقل کرتے تھے۔

 ، اُنہوں نے اپنی آخری پرفارمنس 4 مئی کو دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں