کانز فلم فیسٹیول: ادیتی راؤ حیدری توجہ کا مرکز بن گئیں

کانز فلم فیسٹیول: ادیتی راؤ  حیدری توجہ کا مرکز بن گئیں

پیرس (شوبزڈیسک ) سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کردہ نیٹ فلکس سیریز ‘ہیرا منڈی’ سے شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کانز فلم فیسٹیول میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

 فرانس میں جاری 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ سیاہ و سفید گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں اور ہر ایک کی توجہ حاصل کرلی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے اس خاص موقع پر ہلکے میک اپ اور زیورات کا انتخاب کیا۔

 ادیتی راؤ حیدری فرانسیسی کاسمیٹکس مصنوعات کی کمپنی لوریل کی برانڈ ایمبسڈر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں