زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیس میں شوہر کی ضمانت منظور

زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیس میں شوہر کی ضمانت منظور

لاہور(شوبزڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ میں سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے سماعت کرتے ہوئے ملزم محمد جمیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم محمد جمیل کو 20 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ،اس کے علاوہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں