رواں سال حج ادا کرنے والی شوبز شخصیات

رواں سال حج ادا کرنے والی شوبز شخصیات

مکہ مکرمہ(شوبز ڈیسک)ہر سال کی طرح اس بار بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند مشہور شخصیات حج ادا کررہی ہیں۔

جن میں پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز اپنی اہلیہ و میزبان ندا کے ساتھ حج کی ادائیگی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔اس حوالے سے ندا یاسر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے کہا تھا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پچھلا کہا سُنا معاف کیجیے گا۔ معروف اداکارہ ریما خان بھی حج پر ہیں، اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ رواں سال حج کررہی ہیں۔معروف صحافی اور میزبان سدرہ اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کرنے سے متعلق خوشخبری سُنائی تھی۔ جبکہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ چھوڑنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان بھی اپنے شوہر اور بہن کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں