کورین بینڈ کے مداحوں کے فلسطینیوں کی امداد کیلئے اقدامات

کورین بینڈ کے مداحوں کے فلسطینیوں کی امداد کیلئے اقدامات

لاہور(شوبزڈیسک)جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ بینڈ ‘بی ٹی ایس’ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھائی جارہی ہے اور ان کی امداد کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ٹی ایس کے مداحوں کی طرف سے غزہ میں فلسطینی خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر کوششوں کا آغاز اس وقت شروع ہوا جب ایک فلسطینی صحافی احمد ابراہیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اُنہیں بی ٹی ایس بینڈ کے ممبرز کی غزہ کے منہدم مکانوں کے ملبے سے ملنے والی تصاویر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بی ٹی ایس بینڈ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے اور بی ٹی ایس بینڈ کے ریکارڈ لیبل ‘ہائب کارپوریشن’ سے مطالبہ کیا کہ وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان تمام شخصیات کا بائیکاٹ کرے جو اسرائیل کی حمایت کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں