’’زندگی بدل گئی ‘‘،فیروزخان دوسری شادی کرکے بے حد خوش

’’زندگی بدل گئی ‘‘،فیروزخان  دوسری شادی کرکے بے حد خوش

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ وہ دوسری شادی کرکے بہت خوش ہیں اور ان کی زندگی بدل گئی ہے ۔

ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا شادی ایک خوبصورت عمل ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ سب یہ عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ انہیں شادی کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے اور شادی کے بعد رشتے کو بہتر انداز میں نبھانا چاہئے ۔ واضح رہے کہ نوجوان جانے مانے اداکارفیروز خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے ، ان کی اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک نفسیاتی معالج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں