فلموں میں معاوضوں میں کمی کا حامی ہوں:انیل کپور

فلموں میں معاوضوں میں کمی کا حامی ہوں:انیل کپور

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکارانیل کپورکا کہنا ہے کہ میں نے بہت سی فلموں میں بغیر معاوضے کے کام کیا ہے ۔

معاوضوں میں کمی کے سوال پر کہا کہ میں کم معاوضے پربھی فلموں میں کام کرنے کو تیارہوں۔ میں نے بہت سی فلموں میں بغیر پیسے لیے بھی کام کیا ہے ۔ میر نسل اور مجھ سے پہلی نسل میں بہت کم اداکار ایسے گزرے ہیں جنہوں نے کم معاوضے یا بغیر کسی معاوضے کے فلم میں کام کیا ہو۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ فلم کے اداکاروں کے بے جا خرچوں اور مہنگی فرمائشوں سے فلم کا بجٹ بہت بڑھ جاتا ہے ۔ آج کل اداکاروں اور ان کے اسٹاف پر ہونے والے بے تحاشا اخراجات پر بات ہو رہی ہے ،میں اداکاروں کے معاوضوں اور غیرضروری اخراجات کم کرنے کے حق میں ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں