جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید نانا پاٹیکر عادی جھوٹے :تنوشری دتہ

جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید  نانا پاٹیکر عادی جھوٹے :تنوشری دتہ

ممبئی(شوبزڈیسک)اداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید پر بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہسب جانتے ہیں نانا پاٹیکر کتنے بڑے جھوٹے ہیں۔

 ، نانا پاٹیکر خوف زدہ ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ میں ان کے خلاف قتل کی سازش، مجرمانہ دھمکی اور جسمانی نقصان پہنچانے کی ایک اور ایف آئی آر پر غور کر رہی ہوں۔ اداکارہ نے نانا پاٹیکر پر 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں