ٹام کروز کی بیٹی نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا

ٹام کروز کی بیٹی نے اپنے  نام سے والد کا نام ہٹا دیا

لاس اینجلس(شوبزڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اور ان کی سابق اہلیہ اداکارہ کیٹی ہومز کی 18 سالہ بیٹی سوری نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔

سوری نے نام میں تبدیلی کے فیصلے کا اعلان اپنی والدہ کی موجودگی میں کیا۔ سوری نے والد ٹام کروز کا نام ہٹا کر اپنی والدہ کا نام لگا لیا ہے اور اب ان کا نام سوری کروز کے بجائے سوری نوئیل ہوگیا ہے ۔ٹام کروز کے اپنے بچوں خصوصاً سوری کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں