میری بیٹی کی ٹرولنگ کرنیوالے بیروزگار لوگ:شترو گھن

میری بیٹی کی ٹرولنگ کرنیوالے بیروزگار لوگ:شترو گھن

ممبئی(شوبزڈیسک) اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہا میری بیٹی سوناکشی سنہا کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں ۔

،میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میری بیٹی نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سوناکشی کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں، بالی ووڈ کے متعدد ہٹ گانوں کے خالق آنند بخشی نے لکھا تھا کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا۔ میں اس میں اضافہ کرنا چاہوں گا کہ کہنے والے اگر بیکار اور بیروزگار ہوں تو ان کا یہی کام بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شادی کسی کا بھی انتہائی نجی معاملہ ہوتا ہے اور دو افراد کا فیصلہ ہوتا ہے ۔ تنقید کرنے والے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ جائیں اور اپنی زندگی جئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں