بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی کی تصدیق

بھارتی کامیڈین منور فاروقی  کی دوسری شادی کی تصدیق

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی اور اُن کی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا کی شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے ۔منور فاروقی اور مہہ زبین نے اپنی شادی کے ایک ماہ مکمل ہونے کی سالگرہ منائی، اس موقع پر جوڑے نے کیک کاٹا اور رومانوی ڈیٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں