دو شادیوں کی حمایت،راکھی ساونت کی عرفی جاوید پرتنقید

دو شادیوں کی حمایت،راکھی ساونت کی عرفی جاوید پرتنقید

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ‘دو شادیوں’ کی حمایت پر انفلوئنسر عرفی جاوید کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

عرفی جاوید نے کچھ عرصہ قبل ‘او ٹی ٹی بگ باس3’ کے امیدوار ارمان ملک کی دو شادیوں پر ان کی کھلی حمایت کی تھی۔راکھی ساونت نے عرفی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کچھ بھی کمنٹ کرتی رہتی ہیں، اگر عرفی کے ساتھ ایسا ہوتا تو وہ برداشت نہ کرتیں۔ اگر عرفی کا شوہر دوسری بیوی لاتا تو عرفی اسے کبھی برداشت نہیں کرتی، شوہر کی دوسری شادی پر عرفی نہ صرف شوہر بلکہ دوسری بیوی سے بھی جھگڑا کرتی اور جیل میں پہنچ جاتی۔

 

 

انہوں نے عرفی جاوید کو مشورہ دیا کہ انہیں شادی کا تجربہ نہیں ہے اس لئے انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں