فلم ‘کالکی2898’ نے آسٹریلیا میں ریلیز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

 فلم ‘کالکی2898’ نے آسٹریلیا میں ریلیز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی(شوبزڈیسک ) پرابھاس اور دپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم ‘کالکی 2898’ نے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سنگاپور میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 سکرینوں پرریلیز ہوئی اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 سکرینوں پر ریلیز کیا گیا ۔فلم خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ سکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں