سوناکشی شادی کی ویڈیو بنانیوالے ویڈیوگرافرز کی معترف

سوناکشی شادی کی ویڈیو بنانیوالے ویڈیوگرافرز کی معترف

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی اور ظہیر اقبال کی شادی کی ویڈیو بنانے والے ویڈیو گرافرز کی تعریف کردی۔گزشتہ روز سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیو جاری کی۔۔

 جوکہ خوشی کے جذبات اور قہقہوں کی گونج سے بھرپور تھی، ویڈیو میں ظہیر اور سوناکشی کے خاص دن کے ہر یادگار لمحے کو قید کرکے شاندار انداز میں دکھایا گیا۔اس ویڈیو پر جہاں مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو وہیں سوناکشی سنہا بھی ویڈیوگرافرز کی ٹیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، اُنہوں نے ویڈیوگرافر ٹیم کے نام انسٹاگرام سٹوری میں ایک پیغام جاری کیا۔اداکارہ نے ویڈیوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم کئی دوستوں کی شادیوں پر آپ سے ملے ، ہم نے دیکھا کہ آپ نے ہر شادی میں بہترین انداز میں دلہن اور دولہا کے خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کیا۔ میں نے آپ کا کام دیکھ کر آپ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی میری اور ظہیر کی شادی ہوگی تو میں ہمارے خاص لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے آپ کو ہی مدعو کروں گی اور یہ میرا بہترین فیصلہ تھا۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ مجھے شادی کی ویڈیو نہیں چاہیے تھی بلکہ میں وہ جذبات چاہتی تھی جسے دیکھ کر ہم محسوس کرسکیں کہ ہم نے ہمارا خاص لمحہ کیسے گزارا۔ آپ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بالکل ویسی ہے جیسی میں چاہتی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں