نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں:خلیل الرحمن قمر

 نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں:خلیل الرحمن قمر

لاہور (شوبز ڈیسک ) رائٹر اور ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ دنیا میں اگر کسی شخص سے نفرت ہے تو وہ اداکار نعمان اعجاز ہیں۔

نجی چینل کو انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے مجھے نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے ۔ اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجازکو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود بھی ایسے ہی ہیں۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے ۔ نعمان اعجاز کے یقیناً چاہنے والوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے ۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چا ہئے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں