توقیر ناصر پی کے ایل آئی ہسپتال کے خیر سگالی کے سفیر مقرر

توقیر ناصر پی کے ایل آئی  ہسپتال کے خیر سگالی کے سفیر مقرر

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکار توقیر ناصر کو پی کے ایل آئی ہسپتال کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال آمد پر توقیر ناصر کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ اداکار نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہِ کیا اور زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر توقیر ناصر کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی جگر اور گردے کے مریضوں کیلئے علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں