پریتی زنٹا کے جڑواں بچوں کی نئی تصویر منظرِ عام پر

پریتی زنٹا کے جڑواں بچوں کی نئی تصویر منظرِ عام پر

ممبئی (شوبزڈیسک )ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ پریتی زنٹا کے جڑواں بچوں کی نئی تصویر وائرل ہوگئی۔

پریتی زنٹا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بیٹے اور بیٹی کی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں بچوں کو کسی پارک میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔تصویر میں پریتی زنٹا کے دونوں بچے رسی سے بنے جال پر چڑھنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کے بچوں کے چہرے نظر نہیں آرہے ۔پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ یہ دونوں بہت تیزی سے بڑے ہورہے ہیں، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے بچوں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے دل والے ایموجیز بھی بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں