سجل علی ایک جنگجو کی طرح اپنا کام کرتی: ڈائریکٹر عاصم رضا

سجل علی ایک جنگجو کی طرح اپنا کام کرتی: ڈائریکٹر عاصم رضا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کے نامور ہدایت کار عاصم رضا نے اداکارہ سجل علی کو کام کے معاملے میں ‘جنگجو’ قرار دیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں سجل علی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار کا کہنا تھا سجل علی جب کام کرتی ہیں تو وہ خود کو بھول جاتی ہیں۔ عاصم رضا کے مطابق اداکارہ اسکرپٹ کے لکھے کردار میں کھو جاتی ہیں اور وہ بہت باصلاحیت فنکارہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا سجل علی ایک جنگجو کی طرح اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتی ہیں اور کام کیلئے ان کا جذبہ بے مثل ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں