وہ غم جو کبھی ختم نہ ہوگا، سردار کمال کے انتقال پر عمران اشرف غمزدہ

 وہ غم جو کبھی ختم نہ ہوگا، سردار کمال کے انتقال پر عمران اشرف غمزدہ

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے اسٹیج اداکار سردار کمال کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

عمران اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اداکار سردار کمال کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر پوسٹ کی جوکہ اُن کے شو کے سیٹ پر لی گئی تھی۔اداکار نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب چلے گئے ۔ یہ وہ غم ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا، اللہ تعالیٰ! سردار صاحب کی مغفرت فرمائے آمین۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں