مکھی کو مارنے والا شخص ایک آنکھ سے محروم ہوگیا

مکھی کو مارنے والا شخص ایک آنکھ سے محروم ہوگیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں مکھی کومارنے کاشخص ایک آنکھ سے محروم ہوگیا،چینی جریدے یانگ چین ایوننگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شین ژین نامی شہر کے رہائشی وو نامی شخص نے۔۔۔

 بائیں گال پر بیٹھی ہوئی مکھی کو تھپڑ سے وہیں مار تو ڈالا مگر اس کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کی بائیں آنکھ سرخ ہونا شروع ہوگئی، اس میں ورم آگیا اور وو کو سخت تکلیف ہونے لگی۔تمام جتن کرنے کے بعد بھی جب وو کی آنکھ میں افاقہ نہ ہوا تو وہ ہسپتال چلاگیا جہاں ڈاکٹر نے اسے دوائیں دے دیں، مگر آنکھ کی حالت بجائے بہتر ہونے کے بگڑتی چلی گئی۔ چند روز کے بعد جب وہ دوبارہ ہسپتال گیا تو اس کی بائیں آنکھ کی بینائی تقریباً ختم ہوچکی تھی اور زخم بن گئے تھے ۔ تشخیص کے بعدپتہ چلا کہ یہ بیکٹیریل انفیکشن تھا جو مکھی کو مارنے وو کی آنکھ میں سرایت کرگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں