ماریہ بی کا’’برزخ‘‘کے ہدایتکار کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

ماریہ بی کا’’برزخ‘‘کے ہدایتکار کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

کراچی(شوبزڈیسک)پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک بار پھر ہم جنس پرستی کے خلاف آواز اُٹھائے ہوتے ہوئے ویب سیریز ’برزخ‘ کے ہدایتکار عاصم عباسی کی کلاس لے لی۔

ماریہ بی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں ہدایتکار عاصم عباسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اس ایجنڈے کے عادی نہیں بنیں گے اور نہ ہی اپنے بچوں میں یہ گندگی پھیلنے دیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ سیریز ’برزخ‘ میں قومِ لوط کے سب سے حرام کام اور بڑے گناہ جیسے زنا، فحاشی اور ہم جنس پرستی کو انتہائی بے شرمی سے دکھایا جارہا ہے ۔ برزخ کی ٹیم نے چند کروڑ کی خاطر پاکستانی کے 25 کروڑ عوام کے جذبات سے کھیلا ہے ۔  ہم فحاشی کو عام کرنے پر آپ کو عدالت میں لیکر جائیں گے اور جیت ہماری ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں