اسٹاک ایکسچینج میں 741پوائنٹس کی مند ی،87ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج میں 741پوائنٹس کی مند ی،87ارب خسارہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں بدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا ۔ کے ایس ای100 انڈیکس741پوائنٹس کی کمی سے 77886پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 87ارب روپے کا منافع ہوا۔۔۔

 جب کہ 58فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ فرٹیلائزر ،کمیونی کیشن سمیت دیگر شعبوں میں خریداری میں اضافے کی بدولت ایک موقع پر100انڈیکس 523پوائنٹس کی تیزی سے 79ہزارپوائنٹس پر بحال ہوگیا،بعدازاں حصص کی آف لوڈنگ اور پرافٹ ٹیکنگ کے رحجان سے جاری تیزی 819پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری کی سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں تھوڑی کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 242 پوائنٹس کی کمی سے 25087 پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس 418 پوائنٹس کی کمی سے 49473 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1305پوائنٹس کی کمی سے 122928پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 22.20فیصد زائد رہا ۔بدھ کو 38کروڑ 25لاکھ 97ہزار 400 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طورپر442 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجس میں سے 118 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،254 میں کمی اور70میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں