پاکستان میں تیار ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا آغاز

پاکستان میں تیار ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا آغاز

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں تیار کی گئی ٹویوٹا گاڑیوں کی ایکسپورٹ کا آغاز کردیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جن کا کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے استقبال کیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر کو پلانٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بہت فخر کی بات ہے، کمپنی کو ایکسپورٹ شروع ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 64 فیصد لوکلائزیشن قابل تعریف ہے اور انڈسٹری کے عزم کی ترجمانی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوکل کمپوننٹس کے استعمال سے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے کمپنی کا عزم قابل تعریف ہے ۔ کمپنی نے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے گنجائش کو 7 ہزار گاڑیوں کی پیداوار تک بڑھایا ہے ۔ کمپنی کی ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری ملک میں ماحول کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ کا پائیدار حل ہے ۔ انڈس موٹرز کی تیار کردہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ بہت خوش کن ہے ، امید ہے مستقبل میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں